تعارف جامعہ
22شُعبان المعظم 1407ھ 1987ء شیخ اسلام حافظ الحدیث والقرآن حضرت مولانا محمد عبداﷲ درخواستی کی دعائوں سے شیخ الحدیث والتفسیر حضرت مولانا شفیق الرحمان درخواستی اور مفتی اعظم شیخ الحدیث والتفسیر حضرت مولانا مفتی حبیب الرحمن درخواستی نے اپنے مبارک ہاتھوں سے اس کی بنیاد رکھی۔
ترتیب اہتمام
22شعبان المعظم 1407ھ سے 1412ھ تک۔ حضرت مولانا مفتی حبیب الرحمن درخواستی دامت برکاتہم
1412ھ سے 1428ھ تک ۔حضرت شیخ الحدیث مولانا شفیق الرحمن درخواستی
1428سے تاحال شیخ الحدیث مولانا مفتی حبیب الرحمن درخواستی دامت برکاتہم۔
جامعہ کی سعادت عظمیٰ
جامعہ ہٰذا کو صاحب روحانیت، اہل بصیرت ، علماء و مشائخ کی سرپرستی کا شرف حاصل رہا ہے ۔ خصوصاً شیخ الاسلام حافظ الحدیث والقرآن حضرت مولانا محمد عبداﷲ درخواستی جو کہ تازیست جامعہ ہٰذا کی باقاعدہ سرپرست رہے۔
جامعہ کی قوت حاکمہ
مجلس شوریٰ۔۔۔مجلس منتظمہ
جامعہ عبداﷲ بن مسعود پاکستان نے اپنے تعلیمی و انتظامی امور کی نگرانی اور پوری ذمہ داری سنبھالنے کے لیے مخلص ، تجربہ کار ، متقی و پرہیز گار جید علماء کرام پر مشتمل مجلس شوریٰ اور مجلس منتظمہ تشکیل دی ہے جو کہ جامعہ ہٰذا کی خصوصیت ہے ۔
جامعہ ہذا کا تمام شعبہ جات میں حیران کن ترقی کر کے مقبولیت عامہ حاصل کر لینا اراکین مجلس شوریٰ ومجلس منتظمہ کی پر خلوص انتھک محنت و تقویٰ و پرہیز گاری سے سرشار عملی جدو جہد اللہ تعالیٰ کا خصوصی فضل و کرم ہے۔
مجلس شوریٰ کے اراکین کا تقرر و انتخاب حضرت مہتمم صاحب کو کرنا ہوگا۔ مجلس شوریٰ کے صدر و امیر جامعہ کے مہتمم صاحب ہونگے۔ جملہ اختیارات مجلس شوریٰ کو حاصل ہیں۔ مجلس شوریٰ میں ہر ممبر آزادی سے اپنی رائے دیتا ہے اور پھر امیر مجلس کے دل میں اللہ تعالیٰ جو امر صواب ڈال دیں اس کے مطابق وہ فیصلہ فرماتے ہیں۔ مجلس شوریٰ کے فیصلوں کی تنفیذ اور ہنگامی صورت میں کسی ضروری فیصلہ کر کے مجلس شوریٰ سے اس کی منظوری حاصل کرنا مجلس منتظمہ کے فرائض میں سے ہے۔ مجلس شوریٰ کے ارکان کی تعداد (٢٧) جبکہ مجلس منتظمہ سات (٧) ارکان پر مشتمل ہے۔
اسمائے گرامی اراکین مجلس شوریٰ جامعہ ہٰذا
٭۔حضرت مولانا سیف الرحمن درخواستی صاحب۔ ٭۔ مولانا مشتاق احمد (صادق آباد)۔
٭ ۔مولانا عبدالرئوف ربانی صاحب (رحیم یار خان) ۔ ٭۔ ڈاکٹر عبید اللہ صاحب (اسلام آباد)۔
٭۔حضرت مولانا خواجہ عزیز احمد صاحب بہلوی (شجاع آباد) ٭۔ قاری اللہ داد صاحب (کراچی)۔
٭۔ مولانا عبدالکریم ندیم صاحب (خان پور)۔ ٭ ۔مولانا قاری وقار احمد عثمانی (سرگودھا)۔
٭۔ مولانا حامد الحق حقانی (اکوڑہ خٹک، پشاور) ٭۔محترم جناب آصف اقبال مغل صاحب (کراچی)۔
٭۔مولانا مفتی محمد عامر بشیر (کراچی)۔ ٭۔پیر حسن ناصر صاحب (مانگا منڈی)۔
٭ مولانا عبدالرئوف فاروقی (لاہور) ٭۔حاجی مختیار احمد صاحب (خانپور)۔
٭۔مولانا شاہ محمد صاحب (لیاقت پور)۔ ٭۔جناب محمد سلیم بھلر صاحب (خانپور)۔
٭۔قاضی شفیق الرحمن صاحب (رحیم یار خان)۔ ٭۔مولانا عبدالقیوم (جھنگ)۔
٭۔بھائی محمد سلمان صاحب (جھنگ)۔ ٭۔مولانا حزب اللہ صاحب (کھپرو سندھ)۔
٭۔قاری سعید الرحمن صاحب (ملتان)۔
جامعہ کے ذمہ داران خاص (مجلس منتظمہ)
٭ شیخ الحدیث والتفسیر استاذ العلماء فقیہہ وقت حضرت مولانا مفتی حبیب الرحمن درخواستی
(مہتمم و شیخ الحدیث جامعہ ٰہٰذا)
٭ فاضل اجل استادالحدیث حضرت مولانا مفتی محمد اسعد درخواستی (ناظم اعلیٰ و ناظم تعلیمات و استاذ حدیث جامعہ ہٰذا)
٭ فاضل نوجوان حضرت مولانا ارشد درخواستی (نائب مہتمم جامعہ ہٰذا)
٭ خطیب اسلام مولانا نسیم احمد صدیقی (نائب مہتمم دوم)
٭ حضرت مولانا محمد احمد درخواستی (ناظم شعبہ نشر و اشاعت جامعہ ہٰذا)
٭ حضرت مولانا حسین احمد درخواستی (نائب ناظم جامعہ ہٰذا)
٭ حضرت مولانا عبدالشکور دین پوری (نائب ناظم جامعہ ہٰذا)
جامعہ کے اغراض و مقاصد
٭ حفظ و ناظرہ تجوید کے ساتھ تعلیم القرآن کے ابتدائی درجہ تعلیم سے لے کر دورہ حدیث تک مادر علمی دارالعلوم دیوبند میں پڑھائے جانے والے مکمل نصاب تعلیم اور درجہائے تخصص فی الحدیث تخصص التفسیر، تخصص فی الفقہ، تخصص فی التاریخ الاسلامیہ، تخصص فی الدعوة والارشاد، تخصص فی السیاۃ الاسلامۃ، تخص فی اللغۃ العربیہ کے تمام درجات کی تعلیم کے لیے طلباء و طالبات کے لیے الگ الگ انتظام کرتے ہوئے دین اسلام کی خدمت کرنا۔
٭ جیّد علماء محدثین، مفسرین، مدرسین، مبلغین اسلام، آئمہ و خطباء، مناظرین اور مجاہدین کی جماعتیں تیار کرنا۔
٭ گریجویٹ طبقہ کو قرآن و حدیث و فقہ اسلامی اور عربی تعلیم یافتہ حضرات کو انگلش کی تعلیم دینا۔
٭ تصنیف و تالیف اور دعوت و تبلیغ کے ذریعے عالم اسلام میں اشاعت اسلام کا فریضہ سرانجام دینا۔
شعبہائے جامعہ
شعبہ تعلیم
تعلیمی کوائف:اﷲ تعالیٰ کی رحمت خاصہ سے جامعہ ہٰذا اپنے عظیم تعلیمی مقاصد کے میدان میں قابل رشک کمال حاصل کر چکا ہے جامعہ کے معیار تعلیم و تربیت اور قابل تعریف محنتی و شفیق اساتذہ کرام ہیں۔
تعلیم القرآن المجید
ماہر ، تجربہ کار صاحب نسبت، نیک سیرت قاری صاحبان کی زیر نگرانی قرآن پاک حفظ و ناظرہ باتجوید کی تعلیم کا بھی معیاری انتظام ہے ۔
درجہ تعلیم درس نظامی
(حسب نصاب وفاق المدارس العربیہ پاکستان) درجہ اعدادیہ متوسط (فارسی،اردو) درجہ اولیٰ (صرف و نحو) ثانیہ عامہ، درجہ ثالثہ، درجہ رابعہ، درجہ خاصہ، درجہ سادسہ، درجہ سابعہ( موقوف علیہ) تک 550صد کے لگ بھگ طلباء اپنے اساتذہ کرام کی زیر نگرانی علوم نبویہ و فنون عربیہ کی تعلیم میں مشغول ہیں۔
درجہ دورہ حدیث
شہادت العالمیہ مساوی ایم اے، عربی، اسلامیات،صحاح ستہ من احادیث النبویہ یعنی دورہ حدیث شریف کو جامعہ ہٰذا میں خصوصی اہمیت حاصل ہے ۔ اسی وجہ سے بھی جامعہ پاکستان کے علمی حلقوں میں غیر معمولی مقبولیت کا حامل ہے ۔ اس کی ایک خاص وجہ یہ ہے کہ شیخ الاسلام، حافظ الحدیث کے علمی جانشین اور ان کے انداز تعلیم الحدیث کے امین محقق العصر، فقیہہ وقت، شیخ الحدیث والتفسیر حضرت مولانا مفتی حبیب الرحمن درخواستی کا جامعہ میں مسند شیخ الحدیث کو زینت بخشا ہے دورہ حدیث شریف میں ہر سال ایک معقول جماعت باقاعدہ احادیث نبویہ کی شایان شان مصروف تعلیم رہتی ہے ۔ اس شعبہ میں حضرت شیخ الحدیث صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے ساتھ چھ(6) دوسرے علم حدیث کے ماہر نابغہ روزگار جید اساتذہ حدیث سے بھی فیض یاف ہوتے ہیں۔
درجہ تخصص
مادر علمی دارالعلوم دیو بند میں پڑھائے جانے والے درجہائے تخصص کے تمام درجات کی تعلیم کے لیے طلباء و طالبات کے لیے الگ الگ انتظام ہے ۔
دورہ تفسیر القرآن المجید
دینی مدارس کی سالانہ تعطیلات کے موقع پر شعبان اور رمضان المبارک میں دورہ تفسیر القرآن الکریم کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ دو مہینوں میں مکمل قرآن کی تفسیر پڑھائی جاتی ہے ۔ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں باقاعدہ امتحانی پرچہ ہوتا ہے ۔ کامیاب ہونے والے حضرات کو سند تفسیر القرآن دی جاتی ہے ۔
دورہ مناظرہ
انہی سالانہ چھٹیوں کے موقع پر ملک کے معروف فن مناظرہ کے ماہرین مسلک حقہ کی تائید اور فرقہ باطلہ عیسائیت، مرزائیت، رافصیت، اہل بدعت ، اہل ہوا وغیرہ کی تردید پر مناظرہ پڑھاتے ہیں۔
دورہ صرف و نحو
نحتانی درجات کے طلباء کو استعداد بڑھانے کے لیے ماہ رجب و شعبان میں ہر سال دورہ صرف و نحو کا انتظام کیا جاتا ہے ۔ اس کورس کی بھی باقاعدہ سند دی جاتی ہے ۔
اردو،انگلش، ریاضی
اس شعبہ میں ماہر کہنہ مشق ماسٹرصاحبان کی خدمت حاصل کی گئی ہیں۔ جو طلباء کو اردو، انگلش، ریاضی کا میٹرک تک کورس کرواتے ہیں۔
کمپیوٹر کورسز
اس شعبہ میں ماہر کہنہ مشق انسٹرکٹرصاحبان کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ جو پوری محنت سے کمپیوٹرکے طلباء کومختلف کمپیوٹرکورس کرواتے ہیں۔ تاکہ طلباء کو انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بھی مہارت حاصل ہو۔
مدرسۃ البنات
جامعہ کے زیر انتظام شہر خان پور میں مسلمان بچیوں کی دینی تعلیم کیلئے جامعہ عائشہ صدیقہ میں دورہ ہدیث شریف تک تعلیم دی جارہی ہے ۔ 250کے قریب لڑکیاں داخل تعلیم ہیں۔
شعبہ امتحانات
جامعہ ہٰذا باقاعدہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا اہم رکن ہے ۔ اس لیے وفاق المدارس کے تحت اور جامعہ کی طرف سے الگ الگ سالانہ امتحان ہوتا ہے ۔ جبکہ سہ ماہی و ششماہی امتحانات فقط جامعہ کی طرف سے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ طلباء کی صلاحیت میں اضافہ اور استعداد میں ترقی کیلئے وقتاً فوقتا تحریری اور تقریری ٹیسٹ لئے جاتے ہیں۔
شعبہ اجراء مکاتیب و مدارس دینیہ
جامعہ نے قصبات اور پسماندہ دیہاتوں میں تعلیم القرآن و حدیث کو عام کرنے کے لیے مختلف چھوٹے چھوٹے مدارس و مکاتیب قائم کرنے کا پروگرام بھی بنایا ہے ۔ ابتدائی مرحلہ میں دس مکاتیب قائم کیے جارہے ہیں۔
(1) مکتب سیّدنا صدیق اکبر
(2) مکتب سیّدنا عمر فاروق
(3) مکتب سیّدنا عثمان غنی
(4) مکتب سیّدنا علی المرتضیٰ
(5) مکتب سیّدنا طلحہ
(6) مکتب سیّدنا زبیر
(7) مکتب سیّدنا عبدالرحمن
(8) مکتب سیّدنا سعد بن ابی وقاص
(9) مکتب سیّدن سعید بن زید
(10) مکتب سیّدنا ابوعبیدہ بن الجراح
شعبہ افتاء
جامعہ ہٰذا میں باقاعدہ دارالافتاء قائم کیا گیا ہے ۔ جس میں چار عظیم شخصیات جو فقہی جزئیات ومسائل پر کمال دسترس رکھنے کے ساتھ تخصص فی الفقہ ، حدیث و تفسیر کے معروف و مقبول استاذ بھی ہیں ۔اندرون و بیرون ملک سے آنے والے سینکڑوں استغنائوں کے جوابات فتاویٰ کی صورت میں دارالافتاء سے پوری ذمہ داری سے صادر کئے جاتے ہیں۔
شعبہ تصنیف و تالیف
جامعہ نے وسائل و اسباب کی قلت کے باوجود بحمداﷲ تصنیف و تالیف میں بھی نمایاں مقام حاصل کیا ہے ۔ جن سے زائد کتب و رسائل، پمفلٹ وچارٹ شائع کرچکا ہے ۔ اور درجن کے قریب کتب زیر طبع ہیں۔ انشاء اﷲ العزیز جلد منظر عام پر آرہی ہیں۔
شعبہ دعوت و تبلیغ
اس شعبہ کے تحت تمام طلباء کو ہر ہفتہ باقاعدہ بیان و تقاریر کی مشق کرائی جاتی ہے ۔ جامعہ میں طلباء کے مختصر اجتماعات رکھے جاتے ہیں۔ مختلف اصلاحی مضامین پر تقریر کرائی جاتی ہے ۔ اور پھر طلباء کی جماعتوں کو قصبات میں بیان کے لئے بھیجا جاتا ہے ۔ اس شعبہ کے تحت جامعہ کے اساتذہ کرام اور ملک کے نامور خطباء کے ذریعے باقاعدہ علاقہ میں دینی اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں تاکہ عوام الناس کوعقائد صحیحہ اور اعمال صالحہ پر لایا جاسکے ۔
جامعہ کا سالانہ عظیم الشان اجتماع
جس مین تین دن ، تین رات ملک بھر سے جید علماء کرام، مشائخ عظام، نامور خطباء اور اہل حق کی تمام جماعتوں کے قائدین، محدثین، مفسرین، لاکھوں فرزندان توحید کو اپنے ایمان افروز بیانات سے مستفید فرماتے ہیں اس شعبہ کی کامیابی عظیم کارنامہ ہے ۔
شعبہ تعمیرات
نہایت ہی قلیل عرصہ میں جامعہ نے اس شعبہ میں بھی اﷲ تعالیٰ کے خصوصی فضل و کرم سے بہت ہی نمایاں کامیابی حاصل کی ہے جس کا تصویری خاکہ اس کتابچہ سے واضح نظر آرہا ہے ۔
جدید تعمیری منصوبہ
جدید تعمیری منصوبہ کی تفصیل
(١) جامعہ مسجد خاتم الانبیاء |
(٢) دارالحدیث النبویہ |
(٣) قصر تفسیر القرآن المجید |
(٤) قرآن محل (تعلیم القران سنٹر ) |
(٥) بیت التجوید |
(٦) اساتذہ کالونی |
(٧) المستثفی الخیری (فری ہسپتال ) |
(٨) دارالکتب و لائبریری |
(٩) دارالتعلیم (درسگاہیں ) |
(١٠) بلاک خلفائے راشدین(دارالاقامہ نمبر ١) |
(١١) بلاک حضرت مدنی(دارالاقامہ نمبر ٢) |
(١٢) بلاک حضرت درخواستی(دارالاقامہ نمبر ٣) |
(١٣) بلاک حصرت دین پوری(دارالاقامہ نمبر ٤) |
(١٤) مدرسة البنات الصالحات سیدہ عائشہ صدیقیہ |
(١٥) مطبخ |
(١٦) مہمان خانہ وغیرہ |
(١٧) دارالتبلیغ والدعوة (مبلغین کے لئے تربیتی سنٹر) |
(١٨) روحانی تربیتی مرکز |
(١٩) دارلتصنیف و پریس |
(٢٠) دارالصنائع (طب ، خطاطی ، خیاطی وغیرہ) |
جامعہ سے تعاون کی صورتیں
٭ زکوة ٭صدقہ ٭خیرات(ﷲ) ٭عطیات
٭ غریب یتیم طلباء کے لیے وظائف۔ علاج معالجہ۔ کھانا۔ کتب۔ لباس وغیرہ کے لیے بمد زکوٰة و صدقہ
٭ تعمیرات مسجد، مدرسہ کے لیے بمد صدقہ جاریہ(ﷲ)
٭ بجلی، سوئی گیس، ٹیلی فون وغیرہ کے بل اور لائٹ و مرمت وغیرہ کے لیے بمد زکوٰة و صدقہ
٭ ایک طالب علم کا سالانہ خرچہ حافظ کلاس کے لیے £180 $200
٭ ایک طالب علم کا سالانہ خرچہ عالم کلاس کے لیے £240 $300
٭ ایک طالب علم کا سالانہ خرچہ مفتی کورس کے لیے £240 $300
٭ ایک طالب علم کا سالانہ خرچہ مکمل عالم 8سالہ کورس £1900 $2400
٭ ایک طالب علم کا سالانہ خرچہ مکمل مفتی 2 سالہ کورس £480 $600
٭ جامعہ اور اس کی برانچوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی مجموعی تعداد 1200سے زائد ہے
جامعہ کا اکائونٹ
بنام جامعہ عبداللہ بن مسعود خان پور
جامعہ کا اکائونٹ نمبر
NBP-0350004014765469
نیشنل بینک مین برانچ چوک رازی خان پور ۔
جامعہ کے اکائونٹ میں ڈائریکٹ رقم جمع کرانے کے لئے بیرون ملک رہائش پذیر حضرات کے لئے
-0350004014765469 PK68NBPA