تعارفی سی ڈی
جامعہ کا نام
جناب رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے جلیل القدر صحابی، خادم وشاگرد خاص، فقیہہ امت، علوم نبویہ کے امین سیّدنا عبداﷲ بن مسعود کی ذات اقدس سے منسوب کرتے ہوئے جامعہ ہٰذا کا نام جامعہ عبداﷲ بن مسعود رکھا گیا۔
پاکستان کا معروف علوم نبویہ کا عظیم الشان مرکز جو اس وقت بحمداﷲ و منہْ ملت اسلامیہ کا ممتاز اور اہل اسلام کا معتمد ترین عظیم دینی ادارہ ہے جس کا مختصر اجمالی خاکہ پیش خدمت ہے ۔ ربناتقبل منا انک انت السمیع العلیم
جامعہ کا نصب العین
(1) محض اﷲ جل جلالہ کی رضا کیلئے اﷲ جل جلالہ کے دین عالی کی خدمت۔
(2) باخدا جید علماء دین کی سرپرستی میں علوم نبویہ کی خدمت سرانجام دینا۔
جامعہ کے چار سنہری اصول
(1) اخلاص ملت (2)اتباع سنت پر مبنی سعی بلیغ(انتھک محنت)
(3)توکل علی اﷲ (4)قناعت