جامعہ کے اغراض و مقاصد

جامعہ عبداللہ بن مسعود خان پور کے اغراض و مقاصد میں ابتداے تاسیس سے یہ بات شامل ہے کہ اس کے زریعے

٭ جیّد علماء محدثین، مفسرین، مدرسین، مبلغین اسلام، آئمہ و خطباء، مناظرین اور مجاہدین کی جماعتیں تیار کرنا۔

٭ گریجویٹ طبقہ کو قرآن و حدیث و فقہ اسلامی اور عربی تعلیم یافتہ حضرات کو انگلش کی تعلیم دینا۔

*امت مسلمہ میں صحیح اسلامی عقائد کی اشاعت کا انتظام کیا جاے

*عام طبقہ سے جہالت،بدعات،خرافات اور بے دینی کے اثرات کو ختم کیا جاے

*تحقیقات اسلامی کیلیے صحیح،معیاری اور مستند مواد فراہم کیا جاے

*عصر حاضر میں پائ جانے والی مختلف ضروری تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جاے مثلا ماڈل سکول،عصری ضروری تعلیمی منصوبےمثلا ٹیکنیکل ایجوکیشن،کمپوٹر ایجوکیشن وغیرہ اور بنات کیلیے ووکیشنل سٹڈی وغیرہ-

*عام افراد کیلیے بزریعہ ٹرسٹ علاج معالجہ،تجہیزوتکفین کی خدمات کو فراہم کیا جاے

*جامعہ میں زیر تعلیم افراد کے اندر تعلیم و جامعیت کے ساتھ ساتھ اخلاص و تقوی اور اعلی صفات کو پیدا کیا جاے

*جامعہ کے عمومی افراد میں ایسے زرائع کا انتظام کیا جاے جس سے جامعہ میں موجودمقیم طلباء کی رہائش،علاج و معالجہ و مطبخ کی خدمات کو سرانجام دینا ممکن ہو سکے-

*تصنیف و تالیف اور دعوت و تبلیغ کے ذریعے عالم اسلام میں اشاعت اسلام کا فریضہ سرانجام دینا۔