جدید تعمیری منصوبہ
جامعہ کے نئے منصوبہ جات کا تذکرہ
جامعہ میں تشریف لانے والے اکثر حضرات اس بات کو بخوبی جانتے ہیں کہ جامعہ اپنی تمام تر وسعت کے باوجود جگہ کی تنگی کا شکار ہو رہا ہے -جامعہ کی منجانب اللہ مقبولیت عامہ،طلباء و طالبات کی کثرت تعداد کی وجہ سے جامعہ کی عمارت تنگی کا شکوہ کر رہی ہے اور ضروریات جامعہ میں اضافہ کی وجہ سے موجودہ عمارت ناکافی ہو چکی ہے جسکے باعث جامعہ کے جدید اور وسیع تعمیری منصوبہ کا فیصلہ کیا گیا ہے -اس کیلیے شہر خانپور میں گرین ٹاون کے قریب 22 کنال اراضی خرید کر لی گئ ہے جبکہ بقیہ 13 کنال اراضی ابھی خریدنی ہے -35 کنال اراضی پر جامعہ کا نیا منصوبہ تعمیری مراحل میں داخل ہوگآ-
دعا ہے کہ اللہ تعالی اپنے خصوصی فضل و کرم سے اپنے محبوب اور پیارے بندوں کے ذریعے جلد ہی اسکی تکمیل فرمادیں-آمین-اور یہ تمام منصوبے امت مسلمہ کیلیے خیر کا باعث ہوں گے—