جامعہ عبد اللہ بن مسعود خانپور کااجتماع

عالم اسلام کی عظیم دینی درسگاہ

جامعہ عبد اللہ بن مسعود خانپور کااجتماع

عالم اسلام کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ عبد اللہ بن مسعودخانپورکا 31واںسالانہ سہ روزہ تاریخ ساز روح پرورتبلیغی اصلاحی عظیم الشان عالمی اجتماع 15،16،17 مارچ بروزجمعہ ،ہفتہ ،اتوارکو حسب سابق گزشتہ 30سالوں کیطرح شان وشوکت سے منعقد ہورہاہے گزشتہ 30سال سے مسلسل منعقدہونے والہ جامعہ ھذاکاسالانہ سہ روزہ عالمی اجتماع عظیم الشان تاریخی اہمیت کاحامل ہے جس میں اندرون وبیروون ممالک سے مسلک اہل سنت والجماعت سے تعلق رکھنے والے تمام اہم بزرگ علما ء ومشائخ مذھبی سکالرز خطباء اوراہل حق کی نمائندہ تمام دینی جماعتوں۔

٭جمیعت علماء اسلام پاکستان٭اہلسنت والجماعت پاکستان٭عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت٭ مجلس علماء اہلسنت والجماعت پاکستان ٭وفاق المدارس العربیہ پا کستان ٭تنظیم اہلسنت والجماعت پاکستان٭انٹر نیشنل ختم نبوت مومنٹ پاکستان٭ مجلس احراراسلام پاکستان ٭پاکستان شریعت کونسل٭اتحاد اہلسنت والجماعت ٭جمعیت طلباء اسلام٭ تنظیم العلماء پاکستان اوردیگر جماعتوں کے نامور قائد ین پاکستان کے مشہورشعراء و معروف قراء شرکت کرتے ہیں اس لئے جامعہ ھذا کے اجتماع کو بلامبالغہ علما ء حق علماء دیوبند کاعظیم نمائندہ اجتماع کہاجاسکتاہے گزشتہ اجتماعات میں جواہم علماء مشائخ اسلامی سکالر ز خطباء اوردینی جماعتوں کے قائد ین تشریف لاتے رہے ہیں ان میں ٭ شیخ الاسلا م حافظ الحد یث حضرت مولانامحمد عبد اللہ درخواستی نور اللہ مرقدہ٭ مفتی اعظم مفتی احمد الرحمن صاحب کراچی ٭مولانا السید انظر شاہ کشمیری دارالعلوم دیوبند (وقف) ٭خطیب العصرحضرت مولاناعبد الشکور دین پوری٭امام اہلسنت حضرت مولانا سرفراز خان صفدر٭حضرت مولانامیاںسراج احمددینپوری مدظلہ٭ حضرت خواجہ خان محمد صاحب کندیاں شریف٭فاتح چناب نگر مولانامنظور احمد چنیوٹی٭شیخ الحدیث مولاناڈاکٹر حبیب اللہ مختار شہیدکراچی٭ شیخ الحد یث مولانا حسن جا ن شہیدپشاور٭ حضرت حکیم محمد اخترصاحب کراچی ٭شیخ الحدیث مولاناذرولی خان صاحب مدظلہ کراچی ٭خطیب حرم حضرت مولانا محمد مکی حجازی صاحب٭خطیب اسلام حضرت مولانا محمد اجمل خان ٭ قائد جمعیت شیخ الحدیث حضرت مولانا سمیع الحق صاحب مدظلہ٭حضرت مولانا عبد الحفیظ مکی صاحب مکة المکرمہ ٭حضرت مولانا ڈاکٹر خالد محمود صاحب PHD لندن٭شیخ الحد یث حضرت مولانا سلیم اللہ خان صاحب صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان ٭ امام اہلسنت حضرت مولاناعبد الستار تو نسوی صاحب ٭حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب چیئرمین کشمیر کمیٹی٭حضرت سید نفیس الحسینی شاہ٭ خطیب ایشیامولانا ضیا ء القاسمی٭مولانا امیر محمدصاحب( بجلی گھر)٭ شیخ کامل حضرت مولانا عبد الحئی بہلوی ٭ شیخ الحد یث حضرت مولاناانیس الر حمن در خواستی شہید ٭مئورخ اسلام مولانا ضیاء الر حمن فاروقی شہید ٭وکیل ناموس صحابہمولانا محمد اعظم طارق شہید ٭مناظر اسلام حضرت مولانا علی شیر حید ری شہید٭مولانا عبد الغفور ندیم شہید٭حضرت مولانا ڈاکٹر عبد الر زاق سکند ر صاحب کراچی٭شیخ الحدیث مولانامفتی محمد نعیم صاحب کراچی٭ مولانامحمد اکر م اعوان چکوال٭ حافظ حسین احمد صاحب (سابق سینیٹر) ٭ سینیٹر مولاناعبد الغفور حید ری صاحب٭حضرت میاں مسعود احمد دین پوری صاحب ٭محرکِ شریعت بل حضرت مولانا قا ضی عبد اللطیف(سا بق سینیٹر)٭ مر شد کامل حضرت مولانا عبد الصمد ہالیجوی ٭جانشین امام الزاہدین حضرت مولاناقاضی ارشد الحسینی صاحب اٹک ٭ابن امیر شریعت حضرت سید عطا ء المومن شاہ بخاری ٭جانشین حافظ الحدیث حضرت مولا نا فد ا الر حمن درخواستی کراچی٭جانشین امام الہدیٰ مولانا میان محمد اجمل قادری لاہور٭استاذ کامل حضرت مولانا منظور احمد نعمانیطاہر والی ٭خطیب ایشاء حضرت قاری محمد حنیف ملتانی٭محترم جناب اکرام اللہ شاہدسابق ڈپٹی سپیکرخیبر پختونخواہ ٭مناظراہلسنت حضرت مولانا محمد امین صفد ر اکاڑوی٭ مولانا قائم الدین عباسی٭حضرت مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج (کویت)٭حضرت مولانا سلیمان طارق٭حضرت مولانامحمد اسعد تھانوی کراچی٭مولانا تنویر الحق تھانوی کراچی٭شیخ الحدیث مولاناڈاکٹر شیر علی شاہ ودیگر نامور علماء خطباء ،اسلامی سکالرز ،دانشور ،معروف مشائخ طریقت، نامور شعرائ،شاعر انقلاب سیدامین گیلانی٭طاہر جھنگوی٭ سیدسلیمان گیلانی ودیگر شعراء معروف قراء حضرت قاری احمد میاں تھانوی لاہور٭قاری ادریس آصف ٭قاری ابراہیم کانسی٭قاری اکبر مالکی ودیگر قراء تشریف لاتے رہے ہیں ۔

اس تاریخی اہمیت کے حامل اجتماع کی شیخ الاسلام حافظ الحدیث حضرت درخواستی تاحیات سرپرستی فرماتے رہے۔ پہلے اجتماع میں اپنی طرف سے معاونت فرمائی اورخاص وعام کوجامعہ ہذاکی معاونت کی ترغیب دی انکی رحلت کے بعد شیخ الاسلام حضرت درخواستی کے علمی جانشین شیخ الحدیث والتفسیر مولانا شفیق الرحمن درخواستی کی سرپرستی میں اجتماعات ہوئے ان کے افتتاحی کلمات سے اجتماعات کے آغاز ہوتے اختتام بھی ان کے دعائیہ کلمات اور اختتامی اجتماعی دعاکے ساتھ ہوتے انکی رحلت کے بعد اب جامعہ ہذاکے مہتمم وشیخ الحدیث مولانا مفتی حبیب الرحمن درخواستی کے افتتاحی خطاب سے اجتماع کا آغاز اورانکے دعائیہ کلمات واختتامی اجتماع کے دعاکے ساتھ اجتماع کا اختتام ہوتا ہے۔پہلے دن کی آخری نشست میں ختم بخاری شریف ہوتا ہے آخری حدیث کا درس شیخ الحدیث مولانا مفتی حبیب الرحمن درخواستی ارشاد فرماتے ہیں اب بھی15 مارچ بروز جمعہ بعد نماز عشاء ختم بخاری شریف کی روح پرور تقریب سعید میں اپنے مخصوص علمی انداز میں آخری حدیث کا درس ارشاد فرمائیں گے۔