جامعہ کی کارکردگی

(امسال جامعہ کی کارکردگی پر اجمالی نظر)

 

پاکستان میں علوم نبویہ کی عظیم الشان معروف و معیاری دینی درسگاہ

اہل حق کا عظیم دینی مرکز عالم اسلام کا مضبوط قلعہ             اہل السنة والجماعة کا محبوب مادر علمی ادارہ

جامعہ عبداﷲ بن مسعود کی طرف سے

ساکنان ضلع رحیم یارخان خصوصاً اہالیان خان پور کو مبارک ہو کہ آپ کے علاقہ میں کتاب اﷲ و سنت رسول اﷲ  ۖ  کا یہ عالمی انٹرنیشنل دینی ادارہ مسلمانوں کی نئی نسل کو دینی تعلیم و تربیت دینے میں مصروف ہے ۔

٭       کیا آپ نے علوم نبویہ کے اس عظیم گہوارہ کی زیارت کی ہے؟

٭       کیا آپ اس مادرعلمی کے کوائف وکارکردگی سے واقف ہیں؟

اگر جواب نفی میں ہے تو پہلی فرصت میں تشریف لائیے ۔ معائنہ و مشاہدہ فرمائیے۔ جامعہ کی خدمات کو خراج تحسین فرمائیے اور دعائیں دیجئے۔

٭ جامعہ میں 50 معلمین و معلمات و خدام طلباء کی تعلیم و تربیت میں مصروف ہیں۔

٭ جامعہ و شاخ ہائے جامعہ میں زیر تعلیم طلباء و طالبات …………………      1035

٭جامعہ میں اب شرکاء دورہ تفسیر القرآن …………………………      8770

٭جامعہ سے اب تک فیض یاب ہونے والے طلباء کرام و طالبات…………… 15980

٭ جامعہ سے اب تک سند فراغت حاصل کرنے والے طلباء کرام و طالبات……… 1993

٭ جامعہ سے اب تک حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرنے والے طلباء کرام ………         3742

لیجئے اس سال کے مختصر کوائف و کارکردگی (2018-19،٣٩۔ ١٤٤٠ھ)

٭       امسال جامعہ ہٰذا سے16 فضلاء نے عالمیہ کا اعزاز حاصل کیا

٭       امسال جامعہ ہٰذا سے 24خوش نصیب بچے حافظ القرآن بنے

٭       امسال جامعہ ہٰذا سے15 خوش بخت بچیوں نے قرآن مجید مکمل کیا۔

٭       امسال جامعہ ہٰذا میں 535طلباء دارالاقامہ قیام پذیر رہے

          جبکہ شاخ ہائے جامعہ میں 500 طلباء کرام دارالاقامہ میں قیام پذیر رہے۔تو کل 1035 طلباء ہو گئے۔

٭       امسال جامعہ ہٰذا کے مدرسة البنات میں 275طالبات نے دینی تعلیم حاصل کی

٭       امسال جامعہ ہٰذا کا سالانہ خرچہ ڈیڑھ کروڑ روپیہ سے زائد ہوا (آڈٹ رپورٹ کی کاپی لف ہے)

٭       امسال جامعہ ہٰذا دارالافتاء 1311فتاوٰی صادر ہوئے ۔

٭       امسال جامعہ کے زیر اہتمام195 تبلیغی اصلاحی اجتماعات ہوئے

٭       امسال جامعہ کے شعبہ تصنیف و تالیف میں ایک درجن سے زائد دینی کتب۔ رسائل۔ چارٹ اشتہارات ۔     گیارہ ہزار(11000)کی تعداد میں شائع ہوئے ۔

٭       امسال بھی شعبان ، رمضان المبارک میں دورہ تفسیر القرآن۔ دورہ مناظرہ۔ دورہ صرف و نحو ہوئے ۔

٭       امسال بھی جامعہ کے سالانہ تاریخی اجتماع کے ذریعے لاکھوں فرزندان توحید کو عقائد اسلام اور احکامات شریعت سے روشناس کرایا گیا اور اہل حق کے اتحاد کا منظر پیش کیا گیا۔

٭       طلباء کی تمام تر توجہ تعلیم و تربیت پر مرکوز رکھنی اور اہل خیر کی زکوٰة کو براہ راست مستحقین پر صرف کرنے کیلئے    جامعہ ہٰذا میں پڑھنے والے طلباء کرام کو امسال درج ذیل ماہانہ وظائف دیئے گئے۔

٭       درجہ تخصص                            1500/=روپے

٭       دورہ حدیث شریف کے ہر طالب علم کو ماہانہ     1000/=روپے

٭       موقوف علیہ            //      800/=روپے

٭       درجہ سادسہ            //      600/=روپے

٭       درجہ رابعہ                       //       500/=روپے

٭       درجہ ثالثہ و ثانیہ اولیٰ                 //      300/=روپے

٭       درجہ فارسی قرآن مجید      //                200/=روپے ۔ طلباء کو  باقاعدہ وظیفہ دیاجاتا ہے۔

اس کے علاوہ بجلی، گیس، بستر، کتب درسیہ، قیام طعام، علاج معالجہ جامعہ کی طرف سے مفت دیا جاتا ہے ۔

٭       امسال چار ہزار من گندم صرف ہوئی۔ اٹھارہ سو پینتیس من گندم خریدی گئی۔

٭       جامعہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے باقاعدہ منسلک ہے ۔ کئی سالوں سے نتائج99فیصد آرہے ہیں۔ جامعہ ہٰذا حکومت سے کسی قسم کی کوئی گرانٹ نہیں لیتا اور نہ ہی اس کی کوئی مستقل آمدن ہے ۔ اہل خیر کی زکوٰة، صدقات، خیرات ، عطیات، چرم قربانی، عشر ، صدقہ فطر سے اﷲ تعالیٰ محض اپنے فضل و کرم سے تمام اخراجات پورے فرمارہے ہیں۔

٭       اتنا بڑا دینی ادارہ اور اس کے اتنے بڑے اخراجات میں خوب دل کھول کر ہر مد میں زیادہ سے زیادہ تعاون فرماکر اپنا ملی فرض ادافرمائیے۔ تعاونو ا علی البر والتقوٰی۔

جزاکم اللہ احسن الجزائ